ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں گئو کشی انسداد قانون واپس لینے کا مطالبہ

سرسی میں گئو کشی انسداد قانون واپس لینے کا مطالبہ

Sat, 19 Dec 2020 19:54:02    S.O. News Service

سرسی :19؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹک میں کئی ایک سنگین سلگتے  مسائل عوام کو درپیش ہیں اور عوام اس میں پیسے جارہے ہیں، ان مسائل کے حل کی طرف توجہ دینےکے بجائے حکومت کا گئو کشی انسداد قانون جاری کرنا افسوس ناک ہے۔ متعلقہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتےہوئے بہوجن سماج پارٹی اترکنڑا ضلع شاخ نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ ریاست میں سیلاب کی وجہ سے گھر ، مکان ، جان ، جائیداد گنوا بیٹھے لوگوں کی ابھی تک باز آبادکاری نہیں ہوئی ہے۔ بغیر حکم کھیتی کو ابھی تک سکرم نہیں کیاگیا ہے، مرکزی حکومت روزانہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے، جس کے نتیجےمیں روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ان سب مسائل کےحل کے لئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بے روزگاری بھی ایک سلگتا مسئلہ ہے، ان مسائل کی طرف توجہ دینے کے بجائے ہندؤوں کو بے وقوف بنانے کے لئے دھرم کے نام پر لوگوں کو بانٹ کربی جے پی ، آرایس ایس ووٹ بینک کی سیاست کی سازش کے طورپر متعلقہ گئو کشی انسداد قانون جاری کرنے کا شاخ کے ذمہ دار ان نے کڑی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایاہے۔

متعلقہ گئو کشی انسداد قانون میں ایک خطرناک نکتہ یہ بھی ہے کہ پولس فورس گائے کی حفاظت کے نام پر کسی پر بھی ظلم کرسکتی ہے۔ خاص کر اس قانون کے ذریعے لوگوں کے غذا کا حق چھینا جارہاہے، انہی وجوہات کی بنا پر بہوجن سماج پارٹی گئوکشی انسداد قانون کو واپس لینے کے لئے حکومت پرزور دیا ہے۔


Share: